نسلہ ٹاور الاٹمنٹ کیس: سابق ڈی جی ’ایس بی سی اے‘ منظور کاکا کی درخواست ضمانت مسترد

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے کیس میں سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) منظور کاکا کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

عدالت نے ملزم خیر محمد ڈاہری کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی۔ ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر نسلہ ٹاور کو غیر قانونی طور پر اضافی زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 8 اپریل 2021 کے حکم پر نسلہ ٹاور کو منہدم کر دیا گیا تھا۔ دونوں ملزمان عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد اس وقت جیل میں قید ہیں۔

عدالتی احکامات کے بعد نسلہ ٹاور کو مکمل گرایا گیا تھا۔ مکینوں نے احتجاج بھی کیا تھا مگر ان کی شنوائی نہ ہو سکی، ٹاور گرنے کے باعث رہائشی افراد اپنی جمع پونجی سے خریدے گئے فلیٹس سے بھی محروم ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے