علی مردان ڈومکی کو نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان بنانے پر اتفاق

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مرکز میں نگراں وزیراعظم اور سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر اتفاق رائے کے بعد بلوچستان میں بھی نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے اور علی مردان ڈومکی کو نامزد کر دیا گیا ہے۔

علی مردان ڈومکی کا تعلق بلوچستان کے علاقے لہڑی سے ہے، علی مردان ڈومکی سبی کے ضلعی ناظم رہ چکے ہیں اور سابق وفاقی وزیر دوستین ڈومکی کے بھائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے مشاورت سے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا تھا، تمام مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

نگراں وزیراعلیٰ کے لیے حمل کلمتی، شبیر مینگل، کہدہ بابر، میر نصیر بزنجو سمیت دیگر ناموں پر غور کیا جا رہا تھا۔

وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جانا تھا اگر وہاں پر بھی اتفاق نہ ہوتا تو چیف الیکشن کمشنر تجویز کردہ ناموں میں کسی ایک نام کا اعلان کرتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟