تفتیش کے نظام میں پنجاب اور اسلام آباد پولیس،سندھ اور خیبرپختونخوا پولیس سے پیچھے ہیں: عمر عطا بندیال

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے سندھ پولیس کی تفتیش کے نظام میں بہتری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس، سندھ اور خیبرپختونخوا سے پیچھے ہیں۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پولیس آرڈر 2002 کی منسوخی سے متعلق درخواستوں پرسماعت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حال ہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تمام آئی جیز اور پراسیکیوٹرز شریک ہوئے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کرائم سین کا تحفظ نہ ہونے سے شواہد ضائع اور ناقابل قبول شواہد پیش کرنے سے ملزمان بری ہوجاتے ہیں، پولیس تفتیش میں کمزوریاں ہیں جس کا ملزمان کوفائدہ ملتا ہے،

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ سندھ نے علیحدہ سے خصوصی تفتیشی ونگ قائم کیا ہے جو قابل ستائش ہے، پنجاب اور اسلام آباد پولیس نے تفتیش میں بہتری کے لیے ایسے اقدامات نہیں کیے، خیبرپختونخوا میں بھی پولیس نظام کو کچھ بہتر کیا گیا ہے لیکن پنجاب اور اسلام آباد دیگر صوبوں سے پیچھے ہیں۔

سندھ حکومت کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سندھ اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، نگران حکومت سے ہدایات کے لیے مہلت دی جائے۔ اس پر عدالت نے کیس کی سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں