وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، شہباز شریف کے تعینات کردہ متعدد افسران تبدیل

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ ٹیم تبدیل کردی گئی۔

متعدد وزارتوں کے سیکریٹریز اور ایڈیشنل سیکریٹریز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر اور تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 22 کے کامران علی افضل کو سیکرٹری کابینہ تعینات کردیا گیا جو اس سے قبل ڈی جی سول سروس اکیڈمی تعینات تھے۔

گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن ساجد بلوچ اسپیشل سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات کردیے گئے ہیں جب کہ سیکریٹری انچارج وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عبداللہ خان سنبل کو ایڈیشنل سیکریٹری انچارج وزات داخلہ تعینات کردیا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 22 کے افسر حسن  ناصر جامی کو سیکریٹری آبی ذخائر سے ہٹا کر سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی جب کہ ایڈمنسٹریٹیو سروس  کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت صنعت و پیداور مومن آغا  کو ایڈیشنل سیکریٹری انچارج وزارت پیٹرولیم تعینات کردیا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 21 کے کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو سیکریٹری پیٹرولیم سے تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت فوڈ سیکیورٹی تعنیات کردیا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ  22 کے ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو  سیکریٹری ہاؤسنگ تعنیات کردیا گیا اور ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ  22 کے سید آصف حیدر شاہ  کو سیکریٹری  موسمیاتی تبدیلی تعنیات کردیا گیا۔

پولیس سروس گریڈ  22 کے  اے ڈی خواجہ  سیکریٹری  انسانی حقوق تعنیات کردیے گئے جب کہ وہ اس سے پہلے نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ تھے۔

Transfer – Posting Dated 18.08.2023… by A. Khaliq Butt on Scribd

ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ  22 کی حمیرہ احمد کو سیکریٹری قومی ورثہ ثقافت تعنیات کردیا گیا  جب کہ ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ  22 کے سید علی مرتضیٰ کو سیکریٹری داخلہ کے عہدے سے ہٹا کر سیکریٹری وزارت آبی وسائل  تعنیات کردیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 21 کے داؤد محمد چیف سیکریٹری آزاد کشمیر تعینات  ہوگئے جب کہ ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن شکیل قادر خان چیف سیکریٹری بلوچستان تعینات ہوئے ہیں۔ گریڈ 20 کے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیے گئے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 22 کی سارہ سعید  سیکریٹری کامرس تعنیات کی گئی ہیں جب کہ ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 22 کے اسپیشل سیکریٹری کابینہ ڈویژن اعزاز اسلم ڈار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےعلاوہ ازیں  گریڈ 22 ڈاکٹر ارم انجم خان کو سیکریٹری میری ٹائمز افیئرز تعینات کیا گیا ہے۔

سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نوید احمد شیخ ، ایڈیشنل سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی مصدق احمد خان، چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر محمد عثمان چاچڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعقیلی، ڈی جی پاسپورٹ این ایمیگریشن  یاور حسین، چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل اور آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ کے گریڈ 22 کے افسر عبدالغفران میمن  کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp