جیل میں سہولیات سے متعلق عمران خان کی شکایات درست ہیں، جج شفقت اللہ کی رپورٹ

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک شفقت اللہ نے اٹک جیل کے دورے کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں انہوں نے چیئرمین عمران خان کی شکایات کو مکمل درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو اس حالت میں رکھنا پریزن رولز 257 اور 771 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

15 اگست 2023 کو اٹک جیل کے دورے کے بعد ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک شفقت اللہ نے اپنی انسپکشن رپورٹ جاری کی ہے جس میں جج شفقت اللہ  نے کہا ہے کہ چئیرمین عمران خان کے ساتھ اٹک جیل میں بدسلوکی کی جا رہی ہے۔

1 by Iqbal Anjum on Scribd

جج شفقت اللہ نے رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے اٹک جیل میں کمرے کے عین باہر کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن( سی سی ٹی وی )کیمرہ نصب ہے جب کہ ٹوائلٹ کی ایل شکل کی دیوار محض اڑھائی سے 3 فٹ اونچی ہے۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شفقت اللہ خان نے رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ 5 سے 6 فٹ کی بلندی پر لگے کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی )کیمرہ کی وجہ سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ٹوائلٹ کے استعمال اور دورانِ غسل بھی کوئی پرائیویسی میسر نہیں۔

جج کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی شکایات مکمل طور پر درست ہیں۔ بقول ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شفقت اللہ خان عمران خان کو اس حالت میں رکھنا پاکستان پریزن رولز 257 اور 771 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’وکلا  اور اہلیہ کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تک رسائی میں بھی مشکلات ہیں تاہم جیل حکام کی جانب سے عمران خان کو درپیش شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

جج شفقت اللہ کی رپورٹ آ گئی، قوم دیکھ لے عمران خان مشکلات میں ہیں، فرخ حبیب

ادھر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) مغربی پنجاب زون کے صدر اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ اٹک جیل میں عمران خان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے اپنے اٹک جیل کے دورے کے دوران سابق وزیراعظم کے ڈیتھ سیل جہاں ان کو قید رکھا گیا ہے اس کی انتہائی ہوشربا رپورٹ جاری کردی ہے۔

انہوں نے بھی ٹوئٹ میں الزام عائد کیا کہ عمران خان کو ذہنی اذیت دینے کے لیے ان کے سیل میں واش روم کے سامنے کیمرے لگائے گئے ہیں جو کہ پاکستان پریزن رولز 257 اور 771 کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دیکھ لے عمران خان انتہائی مشکلات اور ظلم کے باوجود ان ظالموں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور یہاں بقول ان کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کا سہولیات سے متعلق کیس تاریخ ڈالنے کے باوجود التوا میں رکھا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت