پنجاب: 5 برس کے دوران کتنے افراد پولیس مقابلوں میں مارے گئے؟

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں 5 برس کے دوران 612 افراد کے پولیس مقابلوں کے دوران مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ اس دوران 57 پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔

’وی نیوز‘ کو حاصل دستاویز کے مطابق سال 2018 سے سال 2022 کے دوران پولیس مقابلوں میں 612 افراد ہلاک ہوئے، مرنے ہونے والوں میں 611 مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔

صوبے میں 5 برس کے دوران پولیس مقابلوں کے 544 مقدمات درج ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 9 پولیس مقابلوں کے نیتجے میں مرنے والے 612 ملزمان میں سے صرف 9 ملزمان کے لواحقین نے انصاف کے لیے درخواستیں دیں۔ 2018 سے لے کر 2022 کے دوران پولیس مقابلوں سے متعلق 41 محکمانہ انکوائریز ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں پنجاب بھر میں 67 ملزمان پولیس مقابلوں میں مارے گئے جبکہ 7 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ 2019 میں 69 ملزمان پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے جبکہ اس دوران 18 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

سال 2020 میں 166 ملزمان پولیس مقابلوں کے دوران ہلاک ہوئے، جبکہ اس دوران 9 پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے۔ سال 2021 میں 186 ملزمان پولیس مقابلوں میں مارے گئے جبکہ 14 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں 124 ملزمان پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے جبکہ 9 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘