ترک عوام سے اظہار یکجہتی: شہباز شریف کی صدر رجب طیب سے ملاقات

جمعرات 16 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے آج انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا استقبال کیا.

ون آن ون اور وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران وزیراعظم نے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں قیمتی جانوں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر صدر ایردوان اور ترکیہ کی قوم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام نے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے طرح درد اور کرب کو محسوس کیا ہے۔

پاکستان کے عوام اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں آخری شخص کی مکمل بحالی نہیں ہو جاتی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں قیمتی جانوں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر صدر ایردوان اور ترکیہ کی قوم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر ایردوان نے تباہ کن زلزلے کے تناظر میں ترکیہ کے لیے پاکستان کی مدد اور حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ کی قوم اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے مزید مضبوط اور پر عزم ہو کر ابھرے گی۔

وزیر اعظم ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے تناظر میں پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کے اظہار کے لیے ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں موجود پاکستانی ریسکیو اور ریکوری ٹیموں سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب، وزیر اعظم کے معاون خصوصی جناب طارق فاطمی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک بھی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ