پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 2900 روپے اضافے کے بعد 2,36400 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2486 روپے اضافے کے بعد 201,046 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 185,785 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 21 ڈالر اضافے کے بعد 1,938 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔