امریکا نے تائیوان کے لیے پہلی فوجی امداد کی منظوری دے دی

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نےغیر ملکی فوجی امداد کے پروگرام کے تحت تائیوان کے لیے پہلی براہ راست فوجی امداد کی منظوری دے دی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ امریکا تائیوان کو 8 کروڑ ڈالر کی مالیت کا فوجی امدادی پیکیج فراہم کرے گا جو غیر ملکی فوجی مالیاتی پروگرام کے تحت تائیوان کے لیے پہلی فوجی امداد ہوگی جس میں عام طور پر خودمختار ممالک کے لیے گرانٹس یا قرضے شامل ہوتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے زور دیا کہ پروگرام کے تحت پہلی امداد کا مطلب تائیوان کی خودمختاری کو تسلیم کرنا نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا کی فوجی امداد کی منظوری کے اقدام سے تائیوان ریلیشنز ایکٹ اور ہماری دیرینہ ون چائنا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی امداد سے تائیوان کی دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے قابل بنایا جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp