وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گےاور پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان کی ترکیہ آمد کا جائزہ لیں گے ۔ جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیں گے اور پاکستان کی ریسکیو و ریلیف ٹیموں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے ۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے. ترکیہ میں آدیامان شہر میں پاکستان کی طرف سے بھیجے جانے والے امدادی سامان کی ترکیہ آمد کا جائزہ لیں گے. پاکستان کی ریسکیو و ریلیف ٹیموں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیں گے. pic.twitter.com/ZEGbWbpj9v
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 17, 2023
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف آدیامان یونیورسٹی میں زلزلہ زدگان سے ملاقات کریں گے اور ان کی مدد کے لیے قائم سینٹر کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم ترک وزراء وحکام سے ملاقات بھی کریں گے جہاں ان کو جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
بوزیرِ اعظم آدیامان یونیورسٹی میں زلزلہ زدگان سے ملاقات کریں گے اور ان کی مدد کیلئے قائم سینٹر کا دورہ کریں گے، وہاں ترک وزراء وحکام سے ملاقات کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کو جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی. pic.twitter.com/zoOKCoFu3l
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 17, 2023
اس سے پہلے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ترکیہ کے دورے کے اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں وہ دورہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اور تقریباً ساڑھے 13 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔