پہلے عرب خلا باز سلطان النیادی کا خلائی مشن مکمل، 4 ستمبر کو زمین پر واپس اتریں گے

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے تعلق رکھنے والے پہلے عرب خلاباز سلطان النیادی ناسا کے طویل المدتی خلائی مشن میں 6 ماہ گزارنے کے بعد 4 ستمبر بروز پیر زمین پر واپس پہنچیں گے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے بتایا ہے کہ اماراتی خلا باز کا سفر اتوار کو 3  بجکر 5 منٹ پر شروع ہوگا اور وہ پیر کی صبح 8 بجکر  7 منٹ پر زمین پر واپس پہنچیں گے۔

النیادی ناسا کے خلابازوں اسٹیفن بوون اور ووڈی ہوبرگ کے ہمراہ 2 مارچ کو کینڈی سپیس سٹیشن سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ وہ ’اسپیس واک‘ کرنے والے عرب دنیا کے پہلے خلا باز ہیں۔

اپنے خلائی مشن کے دوران النیادی نے 200 سے زائد تجربات کیے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا:

’ہم نے اس مشن کو کریومیٹس (خلائی عملے) کے طور پر شروع کیا لیکن اب ہم بھائی ہیں۔ پچھلے 6 ماہ کے دوران مجھے ایک نیا خاندان ملا جس کے ساتھ میں نے مہارت، روایات اور ثقافتوں کا تبادلہ کیا اور ناقابل فراموش لمحات تخلیق کرتے ہوئے خوبصورت اور چیلنجنگ وقت کا تجربہ کیا‘۔

سلطان النیادی کی واپسی کا سفر ناسا اور محمد بن راشد اسپیس سینٹرکی ویب سائٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

زمین پر واپس پہنچنے کے بعد النیادی کو امریکا میں کئی روز تک طبی معائنے، تجزیے اور مشن کے بارے میں سوالات کے سیشنز سے گزرنا پڑے گا جس کے بعد وہ اپنے وطن متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے 14 اگست کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے ذریعے پاکستانی عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد بھی دی تھی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں بشمول متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو مبارک دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صدیوں سے ساتھ رہ رہے ہیں اور ہم نے ایک دوسرے کی ثقافت سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟