چیئر لفٹ پھنسنے جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو کی مشقیں شروع

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں چیئر لفٹ پھنسنے جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو کی مشقیں شروع کر دی گئی ہیں، پہاڑی وادیوں میں چیئر لفٹ پھنسنے جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو خیبر پختونخوا نے جوانوں کی تربیت شروع کرتے ہوئے فرضی مشقیں کیں، اس دوران ریسکیو ورکرز کو جدید آلات بھی دیے گئے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئے روز چیئر لفٹ میں پھنسنے جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں، ان واقعات میں اضافے کے پیش نظر ریسکیو حکام نے اپنے آپریشنل یونٹ کے ماہر جانبازوں کو خصوصی مشقوں میں شامل کیا ہے۔

ریسکیو سروس کے مطابق خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروسز اپنے دستیاب وسائل میں پہاڑی و بندوبستی علاقوں میں فرضی مشقیں کروا رہی ہے، جہاں چیئر لفٹ ایمرجنسیز سے نمٹنے، اہلکاروں کی حفاظت اور پھنسے افراد کو باحفاظت نکالنے کے لیے ضروری آلات فراہم کیے گئے ہیں۔

ان ڈیزاسٹر آپریشن مشقوں میں شامل ریسکیو کے اہلکاروں کو ڈی رنگ، سنگل و ڈبل پولی، زپ لائن پولی، فگر آف 8، سیفٹی بیلٹ، سیٹ ہارنس، روپ رولر، باسکٹ اسٹریچر اور جمپنگ شیٹسس فراہم کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

سیاسی مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کو جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی