بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے 3 طالبعلم میٹرک بورڈ میں کامیاب

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں چیئرلفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے 3 طلبہ میٹرک بورڈ رزلٹ میں پاس ہو گئے۔

چیئر لفٹ میں پھنسے عطا اللہ ولد کفایت اللہ شاہ نے 442  نمبر، نیاز محمد ولد عمر زیب نے 412 نمبر لے کر اور اُسامہ ولد محمد شریف نے 391 نمبر لے کر نویں جماعت میں کامیابی حاصل کی۔

تینوں طلبہ گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام کے نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔

بٹگرام چئیر لفٹ میں بچوں کو نکالنے کے لیے جاری ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہیلی کوپٹر کے ذریعے دو بچوں کو بحفاظت کیبل کار سے نکال لیا گیا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی اضلاع میں روڈ اور پل کی سہولیات تقریباً نہ ہونے کے باعث ڈولی چیئر لفٹ کا استعمال عام ہے، الائی کے گاؤں جھنگڑی پاشتو کے بچے اوراساتذہ بھی اسکول جانے کے لیے اسی چیئرلفٹ کو استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع آلائی میں ایک کھائی پر مقامی افراد کی آمد و رفت کے لیے نصب دیسی ساختہ کیبل کار میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ واقعہ منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح 7بجے پیش آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں