عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6300 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 6300 روپے کمی کے بعد 2,32800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 5402 روپے اضافے کے بعد 19,9588 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 182,956 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 9 ڈالر کمی کے بعد 1,931 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔