صحافی عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق ان کے والد کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کی۔ عمران ریاض کی جانب سے انکے وکیل میاں علی اشفاق پیش ہوئے۔
عدالت کی جانب سے آئی جی پنجاب پولیس کو لاپتا صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے 13 ستمبر کی مہلت دی گئی تو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید مہلت طلب کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے، آئندہ 10 سے 15 دنوں میں خوشخبری دیں گے۔
مزید پڑھیں
اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے۔ عمران ریاض کے وکیل کی جانب سے آئی جی پنجاب پولیس سے ایک گھنٹہ کی میٹنگ کا وقت طلب کیا گیا۔ جس پر چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب پولیس کو آج شام پانچ بجے عمران ریاض کے والد اور لیگل ٹیم سے ملاقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔