شمالی کیرولینا: زبردستی لفٹ لینے والا سانپ گلے ہی پڑگیا

جمعہ 8 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زرا سوچیے امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے اس شخص پر کیا گزری ہوگی جب اس کی گاڑی میں ایک بن بلایا مہمان سوار ہوگیا اور تقریباً 27 کلومیٹر بعد منزل پر پہنچنے پر بھی گاڑی سے اترنا نہیں چاہ رہا تھا اور جو تھا بھی ایک  بڑا سا سانپ۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ڈرائیور نے ان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ نارتھ کیرولینا کے علاقے موریسویل سے کناپولس پہنچا تو اس نے دیکھا کہ ایک پائتھن اس کی گاڑی کے اگلے حصے میں ریڈی ایٹرکی جالیوں میں گھسا بیٹھا ہے اور منہ نکال کر مزے سے اس کی طرف دیکھ رہا ہے۔

اس شخص نے زبردستی سواری حاصل کرلینے والے اس سانپ کو نکالنے کی بہت کوشش کی لیکن سانپ تھا کہ گاڑی چھوڑنے کے لیے تیار نہ تھا جس کے بعد اس نے پولیس سے رابطہ کیا۔

کناپولس پولیس کے ایک افسر جیسن وائٹلی وہاں پہنچ گئے اور خاصی تگ و دو کے بعد سانپ کو ان جالیوں سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ وہ ایک پالتو سانپ لگتا ہے جو غالباً کسی کے پاس سے فرار ہوکر گاڑی میں گھس آیا تاہم اسے محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔

اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں پولیس نے عوام کو متنبہ کیا کہ وہ اجنبیوں کو اپنی گاڑی میں لفٹ دیتے وقت محتاط رہیں اور اس صورت میں تو اور بھی زیادہ احتیاط برتیں اگر مسافر کوئی رینگنے والا مہلک جانور ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں