ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو پچھاڑ دیا، 56 رنز سے کامیاب

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 8 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کو پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔

ملتان سلطانز نے پشاور کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پشاور زلمی مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور 18.5 اوورز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

جنوبی افریقی بیٹر رائیلی روسو نے 75 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان نے 66 رنز بنائے۔

پشاور کی جانب سے محمد حارث 40 اور صائم ایوب 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ملتان کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، عباس آفریدی دو وکٹیں لے سکے۔

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے 2 میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ پشاور زلمی نے 2 میچ کھیلے ہیں اور اسے ایک میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار