نگراں وزیراعظم سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تجارت، توانائی، اقتصادی اور عوام کی سطح پر رابطوں میں تعاون پر توجہ دینے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں اور امید ہے کہ یہ تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے۔

پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق نگراں زیراعظم انوار الحق کاکڑسے ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولاموف نے ملاقات کی  اور اپنے ملک کی جانب سے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔ وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلقات مزید فروغ پاتے رہیں گے۔ انہوں نے خاص طور پر تجارت، توانائی، اقتصادی اور عوام کی سطح پر رابطوں میں تعاون پر توجہ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

انوارالحق کاکڑ نے توانائی اور بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ترکمانستان کے سفیر نے ان مخصوص اقدامات کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مجموعی دائرہ کار اور وسعت کو بڑھانے کے لیے تعاون کی خواہش کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں