چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز خطاب میں ’جیل بھرو تحریک‘ کی تاریخ کے اعلان کے بعد اب کارکنوں کی گرفتاریاں کا شیڈول بھی سامنے آگيا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو تحریک کے آغاز کے ساتھ ہی پہلے مرحلے میں لاہور کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، اس سے اگلے روز جمعرات کو پشاور کے کارکن گرفتاریاں دیں گے۔
راولپنڈی کے کارکن جمعے کو، ملتان کے کارکن ہفتے اور گوجرانوالا کے کارکن اتوار کو گرفتاریاں دیں گے۔
سرگودھا سے پیر اور ساہیوال سے منگل کے روز گرفتاریاں دی جائيں گی۔
تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ گرفتاری پہلے رہنما دیں گے یا کارکنان کی گرفتاری سے تحریک کا آغاز ہوگا۔