بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن: 2 سیاستدان بھی لپیٹ میں آ گئے

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے حکام نے لاہور اور پشاور میں کارروائیاں کی عمل میں لائی ہیں۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی لاہور کے سابق صدر عزیز الرحمان چن کی فیکٹری کا بجلی کنکشن کاٹ دیا ہے۔

’دوسری جانب پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی ٹاسک فورس نے سابق رکن قومی اسمبلی بلال رحمان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ بلال رحمان کو 23 لاکھ کا نادہندہ ہونے اور بجلی چوری میں ملوث ہونے پر جرمانے کے ساتھ ایف آئی آر کے لیے بھی تھانے میں درخواست دے دی گئی ہے‘۔

جمعرات 14 ستمبر کو ہونے والی کارروائیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بتایا کہ سابق رکن قومی اسمبلی بلال رحمان بھاری مقدار میں بجلی چوری میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب لیسکو نے جمعرات کو ہونے والی کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ نادہندہ ہونے پر اقرا کولڈ اسٹوریج کا کنکشن کاٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چن گروپ آف انڈسٹریز بھی لیسکو کی نادہندہ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ چن گروپ آف انڈسٹریز کے ذمہ 51 کروڑ 53 لاکھ 15 ہزار 362 روپے واجب الادا ہیں، انہوں نے کہاکہ چن گروپ کے مالک کے 2 کنکشن آئرن انڈسٹری اور رحمان اسٹیل فرنس دونوں پہلے سے ڈیڈ ڈیفالٹر تھے۔ دوران آپریشن پراپرٹی ایک ہونے پر تیسرا کنکشن اقرا کولڈ اسٹوریج بھی کاٹ دیا گیا۔

ترجمان لیکسکو کا کہنا تھا کہ کنکشن چیف انجینیئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر اقبال کی ہدایت پر کاٹا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں