نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے

اتوار 17 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ چین کے قائم مقام قونصل جنرل چارکی نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو لاہور ایئر پورٹ سے رخصت کیا۔

قائم مقام چینی قونصل جنرل نے دورہ چین کے حوالے سے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ کا دورہ چین باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اہم ہوگا۔

صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، سید اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ بھی وزیراعلیٰ کے وفد میں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی چین میں بزنس کمیونٹی، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام، صنعتکاروں، زراعت، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گا۔ چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے۔ پوری کوشش ہے کہ اس دورہ کے فوری نتیجہ خیز اور پائیدار نتائج سامنے آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘