’جو تم کو ہو پسند وہی بات کہیں گے‘، کترینہ اور وکی کی چوائس ایک ہوگئی

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے مشہور ترین جوڑوں میں سے ایک وکی کوشل اور کترینہ کیف کی مقبولیت کی ایک بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے بارے میں اکثر کوئی نہ کوئی بات بتاتے رہتے ہیں۔

اب تازہ اطلاع یہ ہے کہ اپنی نئی فلم ’دا گریٹ انڈین فیملی‘ کی پروموشن کے دوران وکی کوشل نے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی اور کترینہ کی کھانے کی پسند میں بہت فرق آیا اور پہلے جو چیزیں انہیں سننے میں عجیب لگتی تھیں اب وہی وہ انہیں شوق سے کھاتے ہیں۔

 

 

وکی کوشل ایک پنجابی ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ پراٹھوں کے بہت شوقین ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد اب کترینہ کو بھی پراٹھوں کی عادت پڑھ گئی ہے اور کترینہ کو جو انگریزی ناشتہ پسند تھا اب وہ ان کا بھی پسندیدہ ہوگیا ہے۔ بات یہیں تک نہیں بلکہ پہلے وکی کو پین کیکس کا پتا ہی نہیں تھا اور اب وہ ان کے من پسند کھاجا بن چکا ہے۔

 

کترینہ اور وکی کو ایک دوسرے کی کون سی ادا پسند آئی

کچھ عرصہ پہلے وکی کوشل نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات سے بھی پردہ اٹھایا تھا کہ آخر انہوں نے کترینہ کو شادی کے لیے منا کیسے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وکی سے کہیں زیادہ مشہور تھیں لیکن وکی کو ان کے اندر کا چھپا ہوا انسان نظر آیا جو ان کی پسند کی سبب بن گیا۔ وکی نے کہا کہ ’میں جانتا تھا کہ میں ایسے انسان کو اپنی زندگی کے ساتھی کے طور پر رکھنا پسند کروں گا‘۔

 

وکی نے بتایا کہ ان کو کتنا عجیب لگا تھا جب کترینہ ان کو توجہ دینی شروع کی کیوں کہ وہ سوچتے تھے کہ ان میں ایسا کیا خاص ہے کہ کترینہ جیسی سپراسٹار انہیں پسند کرے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کو پتا چلا کہ کترینہ اندر سے کتنے صاف دل کی ہیں اور یہی چیز وکی کو سب سے زیادہ بھائی۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی سنہ 2021 میں ہوئی تھی اور یہ بالی ووڈ کی بہت مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اے آئی چپ جنگ: چین میں این ویڈیا کی برتری ختم، ہواوے نئی طاقت بن کر ابھرا

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کیس: چیمبر اپیل دائر، رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج

’میلونی‘ کو ’میلوڈی‘ ٹافی کھلا رہے ہیں یہ قیادت نہیں تماشا ہے، راہول گاندھی مودی پر برس پڑے

’ہم ہیں پاکستان‘ یوتھ مہم کا افتتاح، نوجوانوں کو قومی ترقی میں شامل کرنے پر زور

پاکستان میں 2 دہائیوں بعد سمندری تیل و گیس کی تلاش دوبارہ شروع، 23 آف شور بلاکس کی منظوری

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟