مریم نواز 7 روزہ دورے پر آج رات لندن روانہ ہوں گی

منگل 19 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز 7 روزہ دورے پر منگل کی شب لندن روانہ ہوں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے دورے کا مقصد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی پر ان کے استقبال کے حوالے سے اپنے والد اور ن لیگ کے قائد سے مشاورت کرنا ہے۔

مریم نواز لندن میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی اور وہاں ایک ہفتہ قیام کرنے کے بعد 27 ستمبر کو وطن واپس آجائیں گی۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔ پارٹی ان دنوں نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان