مسلمان نوجوان جمعہ کے علاوہ باقی نمازیں بھی پڑھیں ، راکھی ساونت

اتوار 19 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ہر مسلمان نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ نماز جمعہ ہی نہیں باقی نمازیں بھی پڑھیں ۔

کچھ عرصہ پہلے ہندو مت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والی راکھی ساونت کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہی ہیں۔

انٹرویو میں راکھی ساونت نے اپنے شوہرعادل درانی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا :’’ میں ( اسے ) کہتی تھی کہ آپ مسلمان ہو ، آپ مجھے اسلام میں لائے ہو، میں عادل کو نماز کیلئے کھینچ کر لاتی تھی اور بولتی تھی نماز پڑھ لو ورنہ شیطان پکڑ لےگا۔‘‘

راکھی نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ عادل جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا ، میں ہاتھ  پاؤں جوڑتی تھی، میں نے اپنا فرض پورا کیا۔ میں ہر مسلمان نوجوان لڑکے لڑکی کو کہوں گی کہ جمعہ کے علاوہ باقی نمازیں بھی پڑھیں۔‘‘

راکھی ساونت نے کہا: ’’ جو دُکھی ہیں وہ تہجد کی نماز بھی  پڑھیں، میں یوٹیوب سے دیکھ کر ساری نمازیں پڑھتی ہوں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ عادل کی وجہ سے میں  نے اسلام قبول کیا، عادل نے مجھے دھوکا دیا لیکن میں اسلام نہیں چھوڑ سکتی۔

یاد رہے کہ عادل خان درانی  اور راکھی ساونت نے شادی کی تھی۔ ان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو بھی سامنے آئی تھیں ۔ تاہم اب راکھی عادل خان سے علیحدگی کا اعلان کرچکی ہیں۔ انھوں نے عادل خان پر کسی دوسری لڑکی سے تعلقات کا الزام عائد کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جھنگ: 18 سالہ طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، تشدد اور زیادتی کے شواہد نہ مل سکے

مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ٹیوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟