حکومتی دعوؤں کے برخلاف بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

اتوار 19 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں اس وقت مہنگائی تاریخی کی بلند ترین سطح پر ہے، تاہم اس کے باوجود بجلی مزید مہنگی کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی ایک روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔

سی پی پی اے نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائےگی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلےکا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق نے آج ہی ایک پریس کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ
گیس اور بجلی کی قیمتیں غریب کے لیے کم اور امیر کے لیے زیادہ ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

معرکہ حق میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی بوکھلاہٹ کا شکار، پروپیگنڈے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، خواجہ آصف

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟