شہداء پولیس کی بے لوث قربانیاں ہمیشہ یاد رکھنے کا عزم

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ شہداء پولیس کے موقع پر شہداء کے ورثاء نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن پر آنے والی ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے علاوہ پولیس بھی ہراول دستہ میں شامل رہی ہے، پاکستان کی بقاء کی خاطر پولیس کے نوجوانوں اور افسران کی بے لوث اور بے شمار قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں شہداء پولیس کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ شہداء کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ان کے عزیزوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر اس ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے۔

شبیر حسین شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ ان کے بڑے بھائی نے ان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اگر انہیں بھی موقع ملے تو ملک کی خدمت کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔

 

محمد عاقب شہید کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا شہید ہوا ہے، اگر ملک کو دوسرے بیٹے کی قربانی کی ضرورت پڑے تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔ ’شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں، وہ ہمارے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جان قربان کرتے ہیں۔‘

والد محمد عاقب شہید

 

شرکا کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی بھولتی نہیں ہیں۔ پولیس کے یہ عظیم شہداء اپنا آج ملک کے مستقبل پر قربان کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بن گئے ہیں۔

پروگرام کے اختتام پر آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے شہداء پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے لواحقین میں اعزاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار