ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا کراچی میں چھاپا، ہوم میڈ منشیات کی فیکٹری برآمد

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کی نشاندہی پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے پوش علاقے ڈیفینس میں گھرقائم منشیات کی فیکٹری پر چھاپا مارکرکروڑروں روپے مالیت کی منشیات اور متعلقہ آلات برآمد کرلیے ہیں۔

سیکریٹری ایکسائز عاطف الرحمن نے اس ضمن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کینیڈا پلٹ پاکستانی نے اپنی ڈیفنس کی رہائش گاہ کو منشیات کی کنٹرول درجہ حرارت اور آکسیجن کی فراہمی کے ساتھ تیاری کی ایک عارضی تجربہ گاہ میں تبدیل کر رکھا تھا۔

سیکریٹری ایکسائز کے مطابق ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے بنگلے پر چھاپہ مار کر کروڑروں روپے کی منشیات برآمد کرلی ہے، جہاں جدید سائنٹفک طریقہ سے بھنگ کی کاشت کے لیے بیج،کھاد اور مٹی بھی درآمد کی جارہی تھی۔

عاطف الرحمن نے بتایا کہ گزشتہ روز سرفراز نامی پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کی گاڑی سے غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد ہوئی تھیں، معاملے کی مزید تفتیش میں بنگلے میں منشیات سازی کے انکشاف کے بعد چھاپہ مار کر ہوم میڈ منشیات کی فیکٹری کا سامان قبضہ میں لیا گیا۔

سیکریٹری ایکسائز کے مطابق چھاپے میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے آلات بھی قبضے میں لیے  گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس نوعیت کی برآمدگی میں ان کے محکمہ کو وسائل کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

’ابتدائی تخمینے کے مطابق 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات اس بنگلے سے برآمد کیگئی ہے۔۔۔ ممکن ہے کہ شہر میں اس طرح کے دیگر مقامات پر بھی بھنگ کی کاشت ہورہی ہو ۔۔۔ محدود وسائل کے ساتھ ادارے کے پاس جدید ساز و سامان کی شدید قلت ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ