ورلڈ کپ سے قبل پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھادیں، سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط ہوگئے

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سینیئرقومی کرکٹرز کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے جس کے بعد پی سی بی نے سینیئر کھلاڑیوں کے 3 سالہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کنٹریکٹ کے تحت 25 کرکٹرز کو آئی سی سی سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک بڑا حصہ ملے گا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست 4 کیٹیگریز میں تقسیم، اے میں صرف 3 کھلاڑی

پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں شامل 3 کھلاڑیوں کے معاوضے میں 202 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

6 کھلاڑی بی کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب

بی کیٹیگری میں قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 144 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ سی کیٹیگری کے 2 کرکٹرز کو معاوضہ 135 فیصد اضافے کے ساتھ ملے گا۔

14 کھلاڑیوں کو ڈی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے

قومی ٹیم کے 14 کھلاڑی ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں جن کے معاوضے میں پی سی بی کی جانب سے 127 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اظہر علی، خوشدل شاہ، فواد عالم سمیت دیگر سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جن کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کیا ہے ان میں اظہر علی، یاسر شاہ، فواد عالم، نعمان علی، عابد علی، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، عثمان قادر، زاہد محمود شامل ہیں۔

سلمان علی آغا اور محمد حارث کی ترقی

سلمان علی آغا اور محمد حارث گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل تھے، اب ان کو ترقی ملی ہے اور اس کیٹیگری کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اے کیٹیگری میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بی کیٹیگری میں فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سی کیٹیگری میں عماد وسیم اور عبداللہ شفیق کو شامل کیا ہے۔

اس کے علاوہ سلمان آغا، سرفراز احمد، فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ، محمد حارث، وسیم جونیئر، صائم ایوب، سعود شکیل، شان مسعود، شاہنواز دھانی، زمان خان اور اسامہ میر کو ڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ میچ فیس 50 فیصد، ون ڈے میں 25 فیصد اور ٹی ٹوئنٹی میں ساڑھے 12 فیصد اضافہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ کرکٹرز کی ٹیسٹ میچ فیس میں 50 فیصد، ون ڈے میں 25  فیصد اور ٹی ٹوئنٹی میں ساڑھے 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی صرف 2 غیر ملکی لیگز کھیل سکیں گے

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی صرف 2 غیر ملکی لیگز کھیل سکیں گے، اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والوں کو 50 فیصد انٹرنیشنل میچ فیس ملے گی۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کارکردگی کا ہر 12 ماہ بعد جائزہ لیا جائے گا، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس 3 سالہ کنٹریکٹ کے دوران ہر 12 مہینے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے مگر اب بورڈ نے کرکٹ کے عالمی مقابلے سے قبل ہی کھلاڑیوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟