وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہنشاہ تحریک انصاف کا عدالت میں پیش ہونے کا موڈ نہیں بن رہا۔
احسن اقبال نے ٹوئٹر پر اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں کہا ہے کہ عدالتی نظام عمران خان کو پیش ہونے کے لئے ترلوں اور منتوں پر آ چکا ہے مگر شہنشاہ تحریک انصاف کا موڈ نہیں بن رہا۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ دیکھئے 5 بجے وہ عدالت کو شرف جلوہ نمائی بخشتے ہیں یا نہیں۔
عدالتی نظام شہنشاہ معظم کو پیش ہونے کے لئے ترلوں اور منتوں پر آ چکا ہے مگر شہنشاہ تحریک انصاف کا موڈ نہیں بن رہا۔ دیکھئے 5 بجے وہ عدالت کو شرف جلوہ نمائی بخشتے ہیں یا نہیں🤔 https://t.co/RGJty37zzp
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 20, 2023