بھارت میں سول سوسائٹی کے حقوق غصب کرنے کے اقدامات پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری

جمعہ 29 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں حکومت کی جانب سے سول سوسائٹی کے حقوق غصب کرنے کے اقدامات پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کر دی، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کے اندر سے ہی حکومتی غاصبانہ اقدامات کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنانے اور ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کا فائدہ اٹھا رہی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارتی حکومت ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر بنائے گئے قوانین کے تحت ناقدین پر دہشت گردی کے کیس بنا رہا ہے۔

سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا آکر پٹیل کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر بھارتی حکام کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنان دہشت گردی سے نمٹنے کے بہانے ہراساں کیے جانے، چھاپوں، تحقیقات اور قانونی مقدمات کے مسلسل خوف میں رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمر خالد نامی ایک طالب علم کارکن کو فروری 2020 میں بھارتی قانون (یو اے پی اے) کے تحت 2 سال سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ اسی طرح آنند تیلٹمبڈے نامی ایک اسکالر اور انسانی حقوق کے کارکن کو بھی جنوری 2020 میں اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں واضح لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھی بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی زندہ مثال ہے، بھارت کلبھوشن یادیو جیسے کارندوں سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرواتا ہے۔

اس سے پہلے منی پور کی ریاست میں بھارتی حکومت ناقدین کو خاموش کرنے اور اقلیتوں کو دبانے کے لیے ظالم قوانین کا استعمال کرتی رہی ہے۔ حال ہی میں کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث نکلا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے بھارتی حکومت کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی پشت پناہی پر بھی مہر لگا دی ہے، یقیناً اس کارروائی میں فنانشنل ٹرانزیکشنز ہوئی ہوگی جو ٹیریزم کی ذمرے پر پورا اترتی ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کو بھارت کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی کاروائیوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے عملی اقدامات لینے چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار، قریبی دوست ہیں، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟