ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر بات چیت کے لیے نگراں وزیر آئی ٹی سعودی عرب روانہ

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں ہنر مند پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر اپنے ایک پوسٹ میں عمر سیف نے کہا کہ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنیوں کے وفد کو سعودی عرب لے جا رہے ہیں۔ ان شا اللہ اس کے نتیجے میں پاکستان میں سرمایہ کاری ہوگی اور سعودی عرب میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو بڑے کاروبار ملیں گے۔

اپنے دورے کے دوران عمر سیف اس سال کے اوائل میں اعلان کردہ 100 ملین ڈالر کے سعودی پاکستان ٹیک ہاؤس منصوبے کے بارے میں بھی تازہ معلومات حاصل کریں گے۔

اس منصوبے کا مقصد دونوں ممالک میں واقع آئی ٹی فرموں اور کاروباری اداروں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔  شہزادہ فہد بن منصور نے سب سے پہلے رواں سال جنوری میں پاکستان میں منعقد ہونے والے فیوچر فیسٹ 2023 میں اس کا ذکر کیا تھا۔

قبل ازیں عمر سیف کا کہنا تھا کہ ملک میں خدمات کی فراہمی کے حوالے سے PayPal اور اسٹریپ دونوں سے بات چیت جاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ حکومت PayPal کو قائل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کہ وہ مصر کی طرح پاکستان میں بھی تھرڈ پارٹی کے ذریعے خدمات فراہم کرے جہاں PayPal تیسرے فریق کے ذریعے اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت نے PayPal  سے درخواست کی ہے کہ پاکستانی فری لانسرز کو ون وے سروس کے ذریعے پاکستان میں رقم لانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر اندرPayPal کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی