کرکٹ ورلڈ کپ: شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا

اتوار 1 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرکٹ کے عالمی مقابلے کے دوران قومی ٹیم کو جارحانہ کھیل پیش کرنے کا مشورہ دے دیا۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری قوم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے جو ایک تجربہ کار ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں، بابر اعظم یقینی بنائیں کہ پورے ورلڈ کپ میں ان کی باڈی لینگویج جارحانہ ہو۔

سابق کپتان نے کہاکہ میچ کے دوران سب سے اہم چیز دباؤ سے نمٹنا ہوتا ہے اس لیے بابر اعظم کو اس پر فوکس کرنا ہوگا۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ قومی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں نے بھارت میں کرکٹ نہیں کھیلی اس لیے انہیں کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں وقت ضرور لگے گا۔

سابق چیف سلیکٹر نے بابر اعظم کو یہ مشورہ بھی دیا کہ بحیثیت کپتان کو آپ کو اپنے میچ ونر اور اہم کھلاڑیوں کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنا ہوں گے، ان سے گراؤنڈ پلان پر بات کرنا ہوگی۔

بابر اعظم کو سینیئر کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہوگا

سابق کپتان نے کہاکہ بابراعظم ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزاریں، ان کے ساتھ ڈنر کریں، ایک ساتھ نماز پڑھیں اور سب کو اعتماد دیں۔

شاہد آفریدی نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران کو بھی مشورہ دیا کہ اس وقت کپتان بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر اور انضمام الحق بھارت میں موجود ہیں جن کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے عالمی مقابلے کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم