سابق وزیراعظم شہباز شریف آج سے رابطہ عوام مہم شروع کر رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج سے عوام اور کارکنوں سے رابطہ کی طوفانی مہم شروع کریں گے۔ وہ لاہور میں قومی اسمبلی کے اپنے حلقے میں جائیں گے جہاں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ پارٹی کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف پارٹی مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر اظہار خیال کریں گے۔ شہباز شریف پارٹی کارکنوں اور عوام کو نواز شریف کے استقبال اور مستقبل کے اپنے ایجنڈے پر اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کی مدت پوری کرنے کے بعد شہباز شریف پہلی بار رابطہ عوام مہم شروع کر رہے ہیں۔