چھوٹے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کی ثقافت کو نقصان پہنچایا، عثمان پیرزادہ

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئر اداکار و ہدایت کار عثمان پیرزادہ نے لاہور کی ثقافت میں آنے والی تبدیلیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے شہروں سے لاہور منتقل ہونے والے بعض افراد اس شہر کے مزاج اور ثقافتی کردار کو سمجھ نہیں سکے، جس کے باعث وقت کے ساتھ لاہور کی ثقافت متاثر ہوئی۔

حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان پیرزادہ نے لاہور کے قدیم اور نئے رہائشیوں کے درمیان فرق کا ذکر کیا۔ انہوں نے اپنے زمانۂ طالب علمی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج میں ان کے کئی ہم جماعت اندرونِ لاہور سے تعلق رکھتے تھے اور وہ اکثر اپنا وقت پرانے شہر میں گزارتے تھے اس لیے اس وقت کسی قسم کی ثقافتی کشمکش محسوس نہیں ہوتی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے محسوس کرتا آیا ہوں کہ چھوٹے شہروں سے لاہور آنے والے لوگوں کی وجہ سے کسی حد تک لاہور کی ثقافت کو نقصان پہنچا۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بہتر زندگی اور مواقع کی تلاش میں چھوٹے شہروں سے بڑے شہروں کی جانب نقل مکانی میں کوئی برائی نہیں۔ ان کے مطابق مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب بعض افراد لاہور کے مزاج، روایات اور ثقافتی کردار کو سمجھنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عثمان پیرزادہ کا ڈراما ‘ڈائن’ بھارتی فلم کا چربا ہے؟ اداکار نے بتا دیا

انہوں نے کہا کہ تمام تبدیلیوں کے باوجود لاہور کی بنیادی شناخت آج بھی برقرار ہے اور شہر کی کئی روایات اور طرزِ زندگی اب بھی زندہ ہیں۔

لاہور سے اپنی دیرینہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے عثمان پیرزادہ نے کہا کہ وہ اس شہر میں پلے بڑھے ہیں، اسی لیے بیرونِ ملک منتقل ہونے کے متعدد مواقع ملنے کے باوجود وہ کبھی لاہور سے دور رہنے کا تصور نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان پیرزادہ اور ثمینہ پیرزادہ نے بھاگ کر شادی کیوں کی؟

انہوں نے کہا کہ جس طرح لوگ بہتر مواقع کے لیے چھوٹے شہروں سے بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں، اسی طرح دنیا کے مختلف ممالک اور شہروں، بالخصوص نیویارک اور لندن، کی جانب بھی نقل مکانی کرتے ہیں، تاہم میں کبھی تصور نہیں کر سکتا تھا کہ لاہور سے دور رہوں۔

عثمان پیرزادہ کو پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر کی حیثیت سے پانچ دہائیوں سے زائد عرصے کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج میں زیرِ تعلیم رہتے ہوئے تھیٹر سے فنی سفر کا آغاز کیا اور 1976 میں پاکستان کی پہلی انگریزی زبان کی فیچر فلم ’Beyond the Last Mountain‘ میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوں سے زیادہ ٹیکس، واپڈا بے ایمانی کر رہا ہے، اداکار عثمان پیرزادہ پھٹ پڑے

بعد ازاں انہوں نے متعدد کامیاب فلموں کی ہدایت کاری، پروڈکشن اور اسکرپٹ رائٹنگ کی، جبکہ 2023 میں پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں پی ٹی وی نیشنل آئیکون ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

کیا آئی فون 18 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا اپ گریڈ ہوگا؟ 7 بڑی لیکس سامنے آگئیں

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت، 17 ستمبر تک ملتوی

عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے، وزیراعظم

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟