اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 69 مقدمات درج کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق 19 ممکنہ غیر ملکی جن کے پاس پاکستانی دستاویزات تھیں ان کی دستاویزات تصدیق کے لیے نادرا بھجوائی گئی ہیں جب کہ دیگر تمام غیر ملکیوں کی جیو ٹیگنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کی سرکاری زمینوں پر تجاوزات اور آبادیوں والی جگہوں پر آگاہی پیغامات بھی نشر کیے جارہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق تمام غیر ملیکوں کو رضاکارانہ طور پر اگلے 48 گھنٹوں میں ان کے لیے مختص شدہ کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔