پی سی بی نے نسیم شاہ، حسین اور احسان اللہ کی صحت کی صورتحال سے آگاہ کردیا

پیر 9 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولرز نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ کی فٹنیس کے بارے میں اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی  کرنے والے 20سالہ احسان اللہ کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد سے کرکٹ سے دور ہیں۔

احسان اللہ کی لاہور کے ایک نجی اسپتال میں سرجری ہوئی تھی اور ستمبر کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ سے ایک ڈاکٹر نے یہاں آکر ان کی سرجری کی تھی۔ آپریشن کے بعد احسان اللہ کی کہنی کو 4 ہفتے کے لیے براس کے ذریعے محفوظ رکھا گیا تھا اور ڈاکٹر اور فزیو تھراپسٹس روزانہ انہیں دیکھ رہے ہیں۔ ان کی حالت بہتر ہے اور یہ براس پانچویں ہفتے میں ہٹادیا جائے گا جس کے بعد وہ ری ہبلیٹیشن کے لیے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی آئیں گے۔

محمد حسنین

23  سالہ محمد حسنین اگست میں سری لنکا پریمیئر لیگ کھیلتے ہوئے ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد وہ سری لنکا سے انگلینڈ چلے گئے تھے۔ ان کا ایم آر آئی ہوا تھا اور اسکین رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں اپنے ٹخنے کی ری ہیبیلیٹیشن کی ضرورت ہے جو 13 ستمبر سے انگلینڈ میں جاری ہے۔

نسیم شاہ

20 سالہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوئے اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوئی ہے جس دوران ان کی حالت ٹھیک رہی جس کے اگلے دن انہیں اسپتال سے جانے کی اجازت مل گئی۔

نسیم شاہ کے پاس  ابتدائی طور پر ری ہیبیلیٹیشن کے موقع پر دو فزیو تھراپسٹ موجود رہیں گے جو بعد میں جم اور گراؤنڈ میں بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ ان کی کنڈیشن کو مسلسل مانیٹر کیا جاتا رہے گا اور اس ماہ ڈاکٹر جنہوں  نے ان کا آپریشن کیا ہے وہ ان کا معائنہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیرت النبیؐ کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: سردار محمد یوسف

شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے نہیں تولا جا سکتا، احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان سے اختلاف

سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی قومی یکجہتی اور قومی مفاد کے منافی ہے، شرجیل انعام میمن کا شدید ردعمل

سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی، فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم