اپنے اندر روشنی تلاش کرنے والی ماورا حسین نے فینز کو کیا مشورہ دیا؟

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماورا حسین نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری سے کیا اور جلد ہی ڈراما اور فلم انڈسٹری کا بڑا ستارہ بن گئیں۔ ماورا کئی لوگوں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ان کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت بھی رکھتی ہیں کیونکہ انہوں نے شوبز میں اپنی مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی بھی جاری رکھی اور آج وہ ایک وکیل بھی ہیں۔

ماورا اپنا کاروبار بھی چلاتی ہیں اور اب وہ ایسے پروجیکٹس کا انتخاب کرتی ہیں جن میں زندگی کے سبق پوشیدہ ہوتے ہیں۔ ماورا نے اب بہت زیادہ اسپاٹ لائٹ میں رہنا چھوڑ دیا ہے اور وہ آج کل پبلسٹی سے گریز کر رہی ہیں۔ تاہم ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے اپنی زندگی کے سفر کے بارے میں انسٹا گرام پر اپنی کچھ پرانی تصاویر کے ساتھ اپنے فینز سے کچھ اہم باتیں شیئر کی ہیں۔

ماورا نے بتایا کہ وہ گزشتہ 3 سال سے اس چھوٹی بچی (خود) پر توجہ دے رہی ہیں، اسے چکا چوند سے دور رہتے ہوئے جذباتی طور پر بہتر ہونے، آرام کرنے اور خود اپنے ساتھ رہنے اور اس روشنی کو  اپنے اندر تلاش کرنے کی ضرورت تھی اور کام کو اپنے لیے تکلیف دہ بنانے کے بجائے اسے صرف انجوائے کرنے کی حد تک رکھنے کی ضرورت تھی، سب سے اہم بات یہ کہ وہ بچی کئی برسوں کے بعد صرف اور صرف اپنے گھر جانا چاہ رہی تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ خود کو ترجیح دینے میں شرم محسوس نہ کریں، اگر سال 2020ء نے مجھے کچھ سکھایا ہے تو وہ یہی ہے کہ میں اپنے اندر کی آواز کو نظر انداز نہ کروں، اپنی جسمانی صحت پر توجہ دوں اور صرف خوشیوں کی تلاش میں رہوں کیونکہ آخر میں اس کے علاوہ کچھ بھی اہم نہیں رہتا، ماورا نے ان تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جو خاموش رہ کر تکلیف برداشت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

39 برس کی عمر میں بھی لیونل میسی کی پھرتی برقرار، 4 منٹ میں 2 گول داغ کر ٹیم کو فتح دلوادی

اسلام آباد کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے لیے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں، نئی سہولت متعارف

سردیوں کی آہٹ یا گرمی کی شدت برقرار؟ ملک بھر کی موسمی صورتحال پر نئی پیشگوئی

سجل علی اور زرا نورعباس میں پھر سے دوستی؟ یاسرحسین کے گانے پر مداح ہنسنے پرمجبور

سلمان علی آغا نے چوکوں کی برسات کردی، سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف شاندار سینچری

ویڈیو

غریب کا ذہین بچہ بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے، دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے جہاز میں دھماکا، ایران کا بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ

سکھر میں کاٹن فیکٹری کی گرد سے شہری پریشان، سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات

کالم / تجزیہ

مولانا، معدنیات اور ایمر جنسی

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں