جیل بھرو تحریک: گرفتار افراد کوٹ لکھپت جیل منتقل

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیل بھرو تحریک کے آغاز پر گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتاری دینے والوں میں عمر سرفراز چیمہ، اعظم سواتی اور دیگر شامل ہیں۔

لاہور پولیس کے مطابق رضاکارانہ گرفتاری دینے والے تمام افراد کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کی حتمی تعداد کا تعین بعد میں کیا جائےگا۔ اور گرفتاری دینے والے تمام پی ٹی آئی رہنما اور ورکرز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج بدھ 22 فروری کو تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا تھا۔ اور اس دوران پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکن قیدیوں کی گاڑی میں سوار ہوگئے اور قیدیوں کی وین کی چھت پرچڑھ گئے۔

کارکن وین میں چڑھ کر سیلفیاں بناتے رہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی گرفتاری دینے والے رہنماؤں کی سیلفی جاری کی گئی۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے متعدد کارکن پولیس وین سے اتر گئے اور سی سی پی او آفس سے واپس چیئرنگ کراس کی طرف روانہ ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سمیت 80 کے قریب افراد نے گرفتاری دی ہے تاہم گرفتار افراد کی حتمی تعداد کا تعین بعد میں کیا جائےگا

پولیس نے بتایا کہ سول لائنز پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہوں گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما میاں عابد احتجاج کے دورن پولیس وین پر چڑھ گئے اور موبائل پر لاتیں ماریں جس سے موبائل کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

واقعے کے بعد رہنما میاں عابد نے فرارکی کوشش کی لیکن پولیس نے پیچھا کرکے حراست میں لے لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز سانحہ: سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچوں کو بچانے کی کوششوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ہاکی نیشنز کپ 2026: پاکستان انڈر 21 کی بیلاروس کو 1-4 سے شکست، ٹورنامنٹ میں پہلی شاندار فتح

پاک انگلینڈ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو بڑی غلطی ہے، اسپورٹس صحافیوں کا ردعمل

بھارتی جیلوں سے رہائی کے بعد 25 پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے

خیبرپختونخوا: امن کمیٹی کے نام پر دہشتگرد سرگرمیاں، جنوبی اضلاع میں شہری عدم تحفظ کا شکار

ویڈیو

پاک انگلینڈ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو بڑی غلطی ہے، اسپورٹس صحافیوں کا ردعمل

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں