سازش کرنے والے ہی معاشی تباہی کے ذمہ دار ہیں، عمران خان

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیوقوف نہ بنائیں، عوام کیلئے کچھ کرنا ہے تو باہر رکھا ہوا پیسہ واپس لائیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مگر مچھ کے آنسو نہ بہائیں، لوگوں کو یہ نہ کہیں کے مہنگائی کیلئے تیار ہو جائیں، لوگ مہنگائی کے لیے نہیں کسی اور چیز کے لیے تیار ہیں۔

عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کہہ رہے ہیں کیونکہ ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر لیا ہے اس لئے مزید مہنگائی کیلئے تیار ہو جائیں، یہ سرکاری گاڑیاں واپس کرکے لوگوں کو بے وقوف نہ بنائیں،باہر رکھا ہوا پیسہ ملک واپس لے کر آئیں۔

سازش میں شہباز شریف اورآصف زرداری شامل تھے

سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت گرانے کی سازش میں شہباز شریف اورآصف زرداری شامل تھے، 10 مہینے میں جو پاکستان کے ساتھ ہوا ہے دشمن بھی یہ نہ کرے، آپ نے وعدہ کیا تھا کہ ایک دم ملک ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کورونا وبا تھی پھر بھی ہم نے معیشت کو سنبھالا، ہم بھی ڈھائی سال آئی ایم ایف پروگرام میں تھے۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی آئی تھی، ہمارے دور میں تیل کی قیمت 110 ڈالر سے 115 ڈالر فی بیرل تھی، اس ملک میں اتنی وبائیں اور آفتیں آئیں کبھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، تقریباً سو روپے ڈالر مہنگا ہوا، پوچھنا چاہتا ہوں کیوں ہوا؟

لاہور کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر عوم کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو باہر رکھا ہوا پیسہ ملک واپس لے کر آئیں، میں لاہور کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس طرح وہ باہر نکلے، یہ قوم انقلاب کے لیے تیار ہے، سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہے انہوں نے فیصلہ کر لیا ہوا ہے۔

عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی معیشت کی تباہی کے آپ ذمہ دار ہیں، جنہوں نے سازش کی وہ اور آپ لوگ ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اوپر 70 ایف آئی آرز کاٹی گئیں، جتنی مرضی کرلو کوئی فکر نہیں ہے، میں نے 200 لوگ تیار کیے، یہاں ہزاروں لوگ تیار ہو گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز ہی اسی لیے کیا کہ خوف کا بت توڑنا تھا، اگر انہوں نے 90 دن کے اندر الیکشن نہ کرائے تو قوم سڑکوں پر نکلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟