پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 73.80 روپے، اماراتی درہم 75.36 روپے، قطری ریال 75.88 روپے، کویتی دینار 894.89 روپے اور بحرینی دینار 734.27 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 175 روپے 15 پیسے، کینیڈین ڈالر 202 روپے 86 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 337 روپے 03 پیسے ریکارڈ کی گئی۔