زلفی بخاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کا فیصلہ

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے سابق معاون خصوصی وزیراعظم زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

‏وزارت داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو انٹرپول کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ریڈ نوٹس جاری کرنے سے قبل دستاویزات کا قانونی جائزہ لیا جائے اور انٹرپول ہیڈکوارٹر کو ریڈ نوٹس جاری کیے جائیں۔

واضح رہے کہ زلفی بخاری اسلام آباد پولیس کو ایف آئی آر نمبر143 میں مطلوب ہیں۔

‏زلفی بخاری کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت گولڑہ پولیس اسٹیشن میں 18 مارچ کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں