کراچی غیر ملکی اسکول کی ڈانس پارٹی، نشے میں دھت 10 افراد گرفتار

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں غیر ملکی اسکول کی ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، نشے میں دھت 10 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ گزری تھانے میں منشیات ایکٹ اور اسپیکر ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

سرکاری مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق پولیس پارٹی جب موقع پر پہنچی تو لڑکے لڑکیاں نیم برہنہ حالت میں پائے گئے۔ فحش محفل میاںوالی ہاؤس ڈی ایچ اے فیز 4 میں جاری تھی۔ پولیس نے بنگلے سے 8 بوتل شراب اسپیکر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لیا۔

مقدمہ کے مطابق گرفتار ملزمان نے  بنگلے کے مالک کا نام خالد خان بتایا ہے، پارٹی کی اجازت ڈی سی ساؤتھ سے آرگنائزر ایان علی نے حاصل کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی ساؤتھ کی جانب سے پارٹی کی اجازت دی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ذوالفقار سموں، عمر طارق بیجاری اور ایس ایچ او گزری کی کارروائی کے دوران ڈانس پارٹی میں 250 کے قریب نشے میں دھت لڑکے، لڑکیاں برہنہ حالت میں پکڑے گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بنگلے اور ساؤنڈ سسٹم کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ جبکہ ڈانس پارٹی میں شامل متعدد لڑکے اور لڑکیوں کو تنبیہ کرکے چھوڑ دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ

پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام، ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

پروجیکٹ فریڈم کی معطلی: ’پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا‘

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی