جیل بھرو تحریک: ذلفی بخاری نے کارکنان سمیت رضاکارانہ گرفتاری پیش کردی

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلے میں راولپنڈی میں رضاکارانہ گرفتاری دینے کا سلسلہ شروع جاری ہے۔راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں تحریک انصاف کی ضلعی قیادت سمیت درجنوں کارکنان رضاکارانہ گرفتاری پیش کر چکے ہیں۔

راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر تحریک انصاف کے کارکنان پولیس وین پر سوار ہیں

وی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ذلفی بخاری کے علاوہ واثق قیوم ، فیاض الحسن چوہان ، صداقت عباسی اور اعجاز نیازی سمیت کارکنان کے بڑی تعداد رضاکارانہ گرفتاری دے چکی ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق اب تک پانچ پولیس وینز رضاکارانہ گرفتاری دینے والوں کو لیکر اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہوچکی ہیں۔ جب کہ دو مزید وینز میں اور اس کی چھت پر کارکنان رضاکارانہ سوار ہوچکے ہیں۔

ذلفی بخاری

اس موقع پرقیدیوں کی وین میں سوار ذلفی بخاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت ساری لیڈر شپ ہمارے ساتھ موجود ہے، میں جی بی اور کراچی سے آئے ہوئے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اٹک سے آنے والے تحریک انصاف کے ساتھی بالخصوص نوجوانوں اور خواتین کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اٹک نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے میں کبھی بھی آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے ساتھیوں سمیت گرفتاری پیش کر دی۔فوٹو/اسکرین گریپ

جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلے میں راولپنڈی میں رضاکارانہ گرفتاریاں دینے کے سلسلے میں سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی ساتھیوں سمیت گرفتاری پیش کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان