بیماریوں سے بچاؤکے لیے کون سا تیل اور نمک استعمال کرنا چاہیے؟

اتوار 29 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ بیماریاں ہنڈی میں گلے ہوئے کھانے سے پیدا ہوتی ہیں،گلے ہوئے اور پکے ہوئے کھانے میں واضح فرق ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پریشر کُکر یا نان سٹِ برتنوں میں کھانا گلتا ہے پکتا نہیں ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ برتن بدلے جائیں۔

ماہرین صحت نے مزید کہا کہ وہ کوکنگ آئل استعمال کیا جائے جو کبھی جمے نہ اور دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں وہ زیتون کا تیل ہے۔

ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ زیتون کا تیل مہنگا ہے اس لیے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل بہترین ہے جو کبھی بھی جمتا نہیں ہے۔ سرسوں کے تیل کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈالا جائے اس کو جمنے نہیں دیتا۔

زیتون کے بعد سرسوں کا تیل صحت کے لیے سب سےبہترین ہے

ماہرین صحت نے مزید کہا کہ سرسوں کے تیل کے استعمال سے کبھی بھی فالج، مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،گردے فیل نہیں ہوں گے اور پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے۔

ماہرین کے مطابق سرسوں کا تیل خون کی نالیوں کو صاف کرتا ہےاور جب نالیاں صاف ہوجائیں تو دل کو زور نہیں لگانا پڑتا۔ ماہرین صحت نے مزید تجویز کیا ہے کہ بہترین صحت کے لیے قدرتی نمک بھی استعمال کرنا چاہیے۔

پوری دنیا میں بہترین نمک پاکستان کے کھیوڑا کا گُلابی نمک

آج پوری دنیا میں بہترین نمک پاکستان کے کھیوڑا کا گُلابی نمک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 8000 روپے کا نوے گرام اور 80000 روپے کا 900 گرام فروخت ہو رہا ہےجبکہ پاکستان میں 10 تا 20 روپے کلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کرنا چاہیے۔

ماہرین نے کہا کہ مصنوعی میٹھے کی بجائے قدرتی میٹھا استعمال کرنا چاہیے۔ اسی طرح انسان کے لیے سب سے ضروری چیز پانی ہے جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،پانی بھی مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیے۔ پوری دنیا میں آبِ زم زم سب سے بہترین پانی ہے جبکہ اس کے بعد زمین کا پانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم استعمال کریں اور اس کا آٹا سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر استعمال کرنا انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع کا جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار