سپریم کورٹ، جہاں درخواست مسترد کیے جانے کی کوششوں کے باوجود ایسا نہ ہوسکا

منگل 31 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی ایک درخواست پر وکیل صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کے باوجود میرٹ پر کیس کی سماعت کرکے درخواست گزار کو عبوری ریلیف فراہم کردیا۔

درخواست گزار محمد ساجد ہجویری کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران وکیل صفائی کو مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کیا آپ اپنے موکل کے دشمن تو نہیں، آپ ضمانت قبل از گرفتاری کا کیس لڑ رہے ہیں، جو بات پوچھ رہے ہیں وہ آپ بتا نہیں رہے، ہم مقدمہ کی کارروائی چاہتے ہیں آپ اس کے برعکس عمل کر رہے ہیں۔

ایک موقع پر چیف جسٹس بولے؛ عدالت کا وقت قیمتی ہے، ہم خود ہی پڑھ لیتے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ نے بتایا کہ ایف آٸی آر میں درخواست گزار کیخلاف مشینری چوری کرنے کا الزام ہے، جس پر وکیل صفائی چوہدری آصف نے بتایا کہ درخواست گزار نے صرف بلڈنگ کرائے پر حاصل کی تھی، جہاں کوٸی مشنیری نہیں تھی۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل چوہدری آصف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حیرانگی ہےکہ ضمانت قبل از گرفتاری میں سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کون کرتا ہے، آپ نے ہر ممکن کوشش کی کہ درخواست مسترد ہو جائے، آپ کی کوشش کے باوجود عدالت درخواستگزار کو ریلیف دے رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے درخواست گزارمحمد ساجد ہجویری کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں  2 لاکھ کے ضمانتی بونڈ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیےہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم