عمران خان کو چاہیے تھا کہ سیاسی ماحول میں تحمل سے کام لیتے، چیف الیکشن کمشنر

جمعرات 2 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول لیڈر  ہیں، وہ ملک کی ایک جماعت کے سربراہ ہیں لیکن ان کو چاہیے تھا کہ تحمل سے کام لیتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی دل سے عزت کرتا ہوں

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی دل سے عزت کرتا ہوں، خواہش تھی تمام سیاست دانوں کو ساتھ بٹھاتا، میں ماضی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آئیڈیلائز کرتا تھا، خواہش تھی چیئرمین پی ٹی آئی سیاسی ماحول میں تحمل پرمبنی کردار ادا کرتے۔

صدر سے نہ ملنے کا فیصلہ کمیشن کا تھا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ انہوں نے صدر سے ملنے سے انکار نہیں کیا، نہ ملنے کا فیصلہ کمیشن کا تھا، سپریم کورٹ میں کمیشن نے 11 فروری کی تاریخ دی تھی، صدر مملکت کو بھی خط میں یہی تاریخ دی تھی لیکن 8 فروری کو عام انتخابات کا متفقہ فیصلہ ہوا۔

سب کہتے ہیں الیکشن شفاف ہوں لیکن مداخلت بھی کی جاتی ہے

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ  پہلے  بھی فروری میں الیکشن ہوتے رہے ہیں، سارے ادارے محترم ہیں لیکن الیکشن کمیشن اپنے مؤقف پر کھڑا ہے، خیبر پختونخوا اور  پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو الیکشن کمیشن نےکہا کہ پورےملک میں انتخابات ایک ساتھ ہوں، ہر کوئی کہتا ہے الیکشن شفاف ہوں لیکن دوسری جانب مداخلت بھی کی جاتی ہے۔

پولنگ اتوار کو نہیں ہوگی، اسی بہانے ایک اور چھٹی مل جائے گی

انہوں نے کہا کہ صدر نے ہمیں اچھے طریقے سے استقبال کیا جس کی تصاویر سب کے سامنے ہیں، ہماری کوشش تھی کہ اتوار کا روز پولنگ کے لیے اچھا رہے گا، جب 4 لوگ مل کر بیٹھتے ہیں تو گنجائش نکل آتی ہے، انتخابات میں فوج ہماری مدد کرے گی۔

پولنگ ڈے اتوار کو نہ رکھے جانے کے سوال پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا، ’چلیں اس بہانےاسکول کے بچوں کو ایک اور چھٹی مل جائےگی‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں