معروف آرٹسٹ ’بینکسی‘ کا فن پارہ یوکرین کی دیوار سے ’ڈاک ٹکٹ ‘ تک

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرینی حکومت نے روسی جارحیت کے پس منظر میں کرنسی نوٹوں کے اجراء کے بعد اب ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے جس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے مشابہہ شخص کو جوڈو میچ کے دوران ایک کم عمر لڑکے کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوتے دکھایا گیا ہے۔

یوکرین نے روس کی جانب سے باقاعدہ حملے کا ایک سال مکمل ہونے پر برطانیہ کے مشہور گرافٹی آرٹسٹ ’بینکسی‘ کی جانب سے ایک دیوار پر بنائی گئی پینٹنگ پر مشتمل ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔

اس دیوار میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے مشابہہ شخص کو ایک کم عمر لڑکے کے ساتھ جوڈو میچ کے دوران شکست کھاتے دکھایا گیا ہے۔

درحقیقت یہ دیوار ایک ایسے گھر کی ہے جو دارالحکومت کیف کے قریب بورودیانکا قصبے میں روسی گولہ باری سے تباہ ہو گیا تھا۔

کیف کے قریب بورودیانکا قصبے میں روسی گولہ باری سے تباہ گھر کی دیوار پر بنی بینکسی کی پیٹنگ

ڈاک ٹکٹ کے نچلے حصے میں بائیں جانب روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے ایک مختصر جملہ بھی درج ہے کہ ’مسٹر پوٹن جوڈو بلیک بیلٹ اور مارشل آرٹ کے مداح ہیں‘۔

بہت سے یوکرینی ’بینکسی‘ کی دیواروں پر بنائے گئے فن پاروں کو 24 فروری 2022 کو ہونے والے روسی حملے کے خلاف یوکرین کی شدید مزاحمت کے استعارے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

یہاں بات دلچسپ یہ ہے کہ گزشتہ روز جس وقت مذکورہ ڈاک ٹکٹ فروخت کے لیے  دستیاب ہوئے تب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ڈاک خانوں کے باہر انہیں خریدنے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

بی بی سی میں شائع اس رپورٹ کے مطابق ایک 26 سالہ یوکرینی ’ میکسم ‘ کا کہنا ہے کہ ’یہ دنیا کے لیے یوکرین کے مسئلے کو سمجھنے کے لیے بہت اچھا اشارہ ہے اس طرح  ہم اسپاٹ لائٹ میں ہیں۔‘

’میکسم‘ کے مطابق وہ ’بینکسی‘ کے فن پاروں میں سے ایک کو ڈاک ٹکٹ پر دیکھ کر بہت خوش ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی آرٹسٹ بینکسی نے یوکرین کے متعدد قصبوں میں تباہ حال عمارتوں پر فن پارے تخلیق کیے ہیں، تاکہ دنیا کی توجہ اس جنگ کی جانب دلوائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے