شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا آفیسر شہید

ہفتہ 1 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے، اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے آفیسر میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اگست 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

مزید پڑھیں: اوکاڑہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: ’را‘ کے 2 دہشتگرد گرفتار، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر حافظ احسان الٰہی نے دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر متعدد دہشتگرد حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہے تھے۔

کلیئرنس آپریشن جاری

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم کسی بھی خارجی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وژن ’عزمِ استحکام‘ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی تاکہ بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن کے بہادر سپاہیوں کی ایسی عظیم قربانیاں ہر قیمت پر ملک و قوم کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم میں 150 ایکڑ رقبے پر آٹو پروسیسنگ زون قائم کرنے کا منصوبہ

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے