کھیلتے کھیلتے ٹرنک میں پھنس کر تین ننھے بہن بھائی جاں بحق

ہفتہ 11 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں 3 بچے کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہونے سے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مرنے والوں میں 2 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں اور تینوں حقیقی بہن بھائی ہیں۔

مرنے والوں کی شناخت 7 سالہ فاریہ، 6 سالہ سائرہ اور 2 سالہ زوہان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچوں کا والد وسیم خالد بائیکیا چلاتا ہے جبکہ والدہ اقرا بی بی نجی مارٹ میں ملازمت کرتی ہے۔

مرنے والے بچوں کے ماموں احسان نے بتایا کہ والدین بچوں کی میتیں لے کر آبائی علاقے چکوال روانہ ہو گئے ہیں۔ بچے گھر میں اکیلے تھے والدین موجود نہیں تھے۔

ماموں احسان کے مطابق والد کی گھر آمد پر بچوں کی تلاش کی گئی تو مردہ حالت میں ملے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘