نیپال نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

منگل 14 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیپال نے کہا ہے کہ وہ چین کی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرے گا کیونکہ اس کا مواد سماجی ہم آہنگی میں خلل ڈالتا ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں ایک نیا قانون متعارف کرانے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت سوشل میڈیا فرمز کو ملک میں رابطہ دفاتر قائم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب کے لگ بھگ ہے، پر بھارت سمیت کئی ممالک نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ رواں سال کے اوائل میں مونٹانا اس پر پابندی عائد کرنے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی تھی جبکہ برطانوی پارلیمنٹ نے اس پر اپنے نیٹ ورک پر پابندی عائد کردی تھی۔

نیپال کی ٹیلی کام اتھارٹی کے چیئرمین پرشوتم خانل نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایپ کو بند کردیں۔ اس پابندی کے اطلاق کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ یہ بھی رپورٹ کر رہے ہیں کہ اس ہفتے کے اوائل میں کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

ٹک ٹاک کو دنیا بھر کے حکام کی جانب سے ان خدشات کی وجہ سے جانچ پڑتال کا سامنا ہے کہ ڈیٹا چینی حکومت کو منتقل کیا جاسکتا ہے۔ ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس نے اس سے قبل اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔ ٹک ٹاک نے نیپال میں حکومت کی جانب سے حالیہ پابندی پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

اگرچہ ٹک ٹاک فیس بک اور انسٹاگرام جیسی کمپنیوں سے پیچھے ہے لیکن نوجوانوں میں اس کی ترقی اس کے حریفوں سے کہیں زیادہ ہے۔ نیپال میں گزشتہ 4 برس کے دوران ٹک ٹاک سے متعلق سائبر کرائم کے 1600 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

نیپال میں میڈیا کے استعمال سے متعلق میڈیا ایکشن رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک قومی سطح پر تیسرا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پلیٹ فارم ہے۔ اگرچہ یوٹیوب اور فیس بک تمام عمر کے انٹرنیٹ صارفین میں مقبول ہیں، لیکن ٹک ٹاک نوجوانوں میں انتہائی مقبول ہے۔ 16 سے 24 سال کی عمر کے 80 فیصد سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان اکتوبر 2020 سے اب تک کم از کم 4 مرتبہ ایپ پر عارضی طور پر پابندی عائد کرچکا ہے جبکہ انڈونیشیا میں گزشتہ ماہ اس کی آن لائن شاپنگ سروس بند کر دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلدٹرمپ کے مشرقی ونگ بال روم منصوبے کے خلاف وائٹ ہاؤس پر مقدمہ

خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کا 18 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

اشک آباد، شہباز شریف اور پیوٹن کی ملاقات میں دیر تک ہاتھ ملے رہے

ڈھاکہ، انقلاب منچ کے ترجمان پر قاتلانہ حملہ، چیف ایڈوائزر کی مذمت

صدر ٹرمپ کا ایک مہینے میں دوسری بار تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی کا اعلان

ویڈیو

فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کی باری آگئی؟ علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی سے چھٹی

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کار آمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں